نئی دہلی، 9؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی)گزشتہ سال دسمبر میں ہری دوار میں ایک مبینہ دھرم سنسد کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور تشدد پر اکسانے والے بیانات دیے گئے۔ جس کی سماجی تنظیموں کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔ اب نریندر مودی حکومت کے وزیر نتن گڈکری نے بھی نفرت انگیز تقریر معاملے میں کہا کہ سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔